Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184042
Published : 1/11/2016 20:16

موصل آپریشن میں اب تک 1000 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں:عراقی وزارت داخلہ

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے بتایا ہے کہ عراق کی مسلح افواج کے دستے جنوبی سیکٹر سے داعش کے ٹھکانوں کی جانب مسلسل پیشقدمی کر رہے ہیں۔


ولایت پورٹل:
عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے بتایا ہے کہ عراق کی مسلح افواج کے دستے جنوبی سیکٹر سے داعش کے ٹھکانوں کی جانب مسلسل پیشقدمی کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک ہزار ایک سو کے قریب تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں میل کا علاقہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں تین سو پچھتر دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ بری فوج نے جنوبی سیکٹر پر سات سو اٹھہتر داعشیوں کو ہلاک کیا ہے۔
عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  آپریشن کے دوران صوبہ نینوا کا آٹھ سو پچانوے میل کا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
sahartv
 
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22