Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184371
Published : 26/11/2016 19:25

امام حسن علیہ السلام کے اقوال زریں

حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:رشتہ داروں میں قریب ترین افراد وہ ہیں جن کے اندر محبت زیادہ ہے اگر چہ نسب کے لحاظ سے دور ہوں،اور رشتہ داروں میں دورترین افراد وہ ہیں جن کے اندر محبت کم ہے اگر چہ وہ نسب کے لحاظ سے قریب ہی کیوں نہ ہوں۔


ولایت پورٹل:

حدیث نمبر:1
قال الامام الحسن علیه السلام:«عجبت لمن یتفکر في ماکوله کیف لا یتفکر في معقوله فیجنب بطنه، ما یؤذیه و یودع صدرہ ما یردیه»۔
ترجمہ:حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:مجھے تعجب ہے اس شخص پر کہ جو جسمانی غذا کے متعلق توغور و فکر کرتا ہے لیکن روحانی غذا کے لئے نہیں،نقصان دہ غذاؤں کو اپنے شکم سے دور رکھتا ہے لیکن ہلاک کرنے والے مطالب کو اپنے قلب میں جگہ دیتا ہے۔
حدیث نمبر:2
قال الامام الحسن علیه السلام:«القریب من قربته المودة و ان بعد نسبه و البعید من باعدته المودة و ان قرب نسبه»۔
ترجمہ:حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:رشتہ داروں میں قریب ترین افراد وہ ہیں جن کے اندر محبت زیادہ ہے اگر چہ نسب کے لحاظ سے دور ہوں،اور رشتہ داروں میں دورترین افراد وہ ہیں جن کے اندر محبت کم ہے اگر چہ وہ نسب کے لحاظ سے قریب ہی کیوں نہ ہوں۔
حدیث نمبر:3
قال الامام الحسن علیه السلام:«ما تشاور قوم الا ھدوا الی رشدھم»۔
ترجمہ:حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:کوئی بھی گروہ اپنے امور میں ایک دوسرے سے مشورہ نہیں کرتا مگر یہ کہ اس میں انکے لئے خیر و صلاح ہوتی ہے۔
حدیث نمبر:4
قال الامام الحسن علیہ السلام:«اللوٴم ان لا تشکر النعمة»۔
ترجمہ:حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:انسان کی پستی و ذلت یہ ہے کہ نعمت کا شکر ادا نہ کرے۔
حدیث نمبر:5
قال الامام الحسن علیہ السلام:«العار اھون من النار»۔
ترجمہ:حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:ذلت دوزخ کی آگ سے بدتر ہے۔
حدیث نمبر:6
قال الامام الحسن علیہ السلام:«الخیر الذی لا شر فیه:الشکر مع النعمة و الصبر علی النازلة»۔
ترجمہ:حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں : ایک خیر ایسا ہے جس میں کسی طرح کا کوئی شر نہیں ہے،وہ یہ ہے کہ نعمت ملنے پر شکر ،اور مصیبت کے وقت صبر کیا جائے۔
حدیث نمبر:7
قال الامام الحسن علیہ السلام:«اذا لقی احدکم اخاہ فلیقبل موضع النور من جبھته»۔
ترجمہ:حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:جب تم میں سے کوئی اپنے دینی بھائی سے ملاقات کرے تو اسکی نورانی پیشانی کا بوسہ لے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16