Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185502
Published : 5/2/2017 19:44

نماز میں کاہلی کرنے والوں کی سزا

امام(ع) فرماتے ہیں کہ نمازکو ترک نہ کرو، نماز ضرور پڑھو جو تمہیں قبر کی منزل سے قیامت تک پہنچا دے گی تو پھر ہم وہاں تمہاری شفاعت کریں گے لیکن اگر تم نماز نہیں ادا کرو گے تو تم قبر سے سیدھے جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے لہٰذا ہم تمہاری شفاعت نہیں کریں گے۔


ولایت پورٹل:حضرت عبداللہ ابن مسعود کہتے ہیں کہ میں نے رسول خدا(ص) سے سنا ہے کہ جو مرد اور عورت نماز میں سستی اور کاہلی سے کام لیتے ہیں اللہ ان کو اٹھارہ (۱۸) قسم کی سزائیں دے گا۔چھ (۶)دنیا میں، (۳)تین موت کے وقت، (۳)تین قبر میں (۳)تین محشر میں، اور (۳)تین پل صراط پر۔
دنیا میں ملنے والی سزائیں:
(۱)اس شخص کی روزی سے برکت اٹھالی جائے گی۔
(۲)اس کی زندگی سے برکت ختم ہوجائے گی۔
(۳)اس کے چہرے کا نور ختم ہوجائے گا۔
(۴)اسلام میں اس کا کچھ حصہ نہیں ہوگا۔
(۵)نیک افراد کی دعاؤں میں وہ شریک نہیں ہوگا۔
(۶)اس کی دعا قبول نہیں ہوگی۔
موت کے وقت کی سزا:
(۱)وہ ذلیل ہوکر مرے گا۔
(۲)مرتے وقت اس کے جسم پر پہاڑ جیسا بوجھ ہوگا۔
(۳)وہ پیاسا اور بھوکا مرے گا چاہے اسے ساری دنیا کا پانی پلادیا جائے یا کھانا کھلادیا جائے اس کی پیاس اور بھوک ختم نہیں ہوگی۔
قبر کی سزا:
(۱)اسے شدید غم کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کی قبر تاریک ہوگی۔
(۲)اس کی قبر تنگ کردی جائے گی جس میں روز قیامت تک عذاب ہوگا۔
(۳)ملائکہ اسے خوشخبری نہیں سنائیں گے۔
محشر کی سزا:
(۱)قیامت کے دن گدھے کی شکل میں اٹھایا جائے گا۔
(۲)نامۂ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔
(۳)اس کا حساب طولانی ہوگا۔
پل صراط کی سزا:
(۱)اللہ اس کی طرف نگاہ رحمت نہیں کرے گا اور نہ ہی اسے پاک کرے گا۔
(۲)اس شخص سے کسی بھی قسم کا فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
(۳)خدا پل صراط پر ایک ہزار سال تک اس کا حساب کرنے کے بعدجہنم میں ڈال دے گا۔
اب آپ خود اس روایت سے نماز کی اہمیت کا اندازہ لگایئے اور یہ فکر کیجئے کہ جب نماز میں سستی اور کاہلی سے کام لینے والوں کے لئے اس قدر عذاب ہے تو جو نماز کو ترک کرتے ہیں ان کے لئے کیا عذاب ہوگا،لہٰذا امام(ع) فرماتے ہیں کہ نمازکو ترک نہ کرو، نماز ضرور پڑھو جو تمہیں قبر کی منزل سے قیامت تک پہنچا دے گی تو پھر ہم وہاں تمہاری شفاعت کریں گے لیکن اگر تم نماز نہیں ادا کرو گے تو تم قبر سے سیدھے جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے لہٰذا ہم تمہاری شفاعت نہیں کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24