Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185521
Published : 6/2/2017 19:37

معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں عقل کا مقام

جس طرح اللہ تبارک و تعالیٰ کا کلام عالمین کے لئے نور و ہدایت ہے اسی طرح معصومین علیہم السلام کا نورانی کلام بھی بشریت کی ہدایت و نجات کا ذریعہ ہے،جس طرح قرآن مجید کے دامن میں علم و حکمت کے بے شمار چشمے بہتے ہیں اسی طرح معصومین علیہم السلام کا کلام ان چشموں میں مزید روانی پیدا کرتا ہے ۔


ولایت پورٹل:
قارئین کرام!جس طرح اللہ تبارک و تعالیٰ کا کلام عالمین کے لئے نور و ہدایت ہے اسی طرح معصومین علیہم السلام کا نورانی کلام بھی بشریت کی ہدایت و نجات کا ذریعہ ہے،جس طرح قرآن مجید کے دامن میں علم و حکمت کے بے شمار چشمے بہتے ہیں اسی طرح معصومین علیہم السلام کا کلام ان چشموں میں مزید روانی پیدا کرتا ہے ۔
۱۔قَالَ عَلِیٌ عَلَیْہِ السَّلَام: اَلْعَاقِلُ مَنْ رَفَضَ الْبَاطِلَ۔
ترجمہ:حضرت علی(ع) نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو باطل کو چھوڑ دے۔(البحار،۱؍۱۵۹)
۲۔عَنْ عَلِیْ عَلَیْہِ السَّلَام: اَلْعَقْلُ صَدِیْقٌ مَحْمُوْدٌ۔
ترجمہ:حضرت علی (ع)نے فرمایا: عقل بہترین دوست ہے۔(غررالحکم؍۱۰۷)
۳۔عَنْ عَلِیْ عَلَیْہِ السَّلَام: لَا نِعْمَۃَ اَفْضَلُ مِنْ عَقْلٍ۔
ترجمہ:حضرت علی (ع)نے فرمایا: عقل سے بہتر کوئی نعمت نہیں۔(غررالحکم؍۸۴۱)
۴۔قَالَ الرِّضَا عَلَیْہِ السَّلَامُ: صَدِیْقُ کُلِّ أَمْرِیٍٔ عَقْلُہٗ وَعَدُوُّہُ جَھْلُہٗ۔
ترجمہ:امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: ہر شخص کی عقل اس کی دوست ہے اور جہالت اس کی دشمن
 ہے۔(کشفالغمہ،۲؍۲۹۳۔البحار،۱؍۸۷۔الکافی،۱؍۱۱)
۵۔عَنْ عَلِیْ عَلَیْہِ السَّلَام: لَا غِنٰی مِثْلُ الْعَقْلِ وَلَافَقْرَ اَشَدُّ مِنَ الْجَھْلِ۔
ترجمہ:حضرت علی(ع) نے فرمایا: عقل کے مانند بے نیازی نہیں اور جہل سے بڑھ کر محتاجی نہیں۔(البحار،۷۸؍۳۷،تحف العقول؍۱۳۸)
۶۔قَالَ الصَّادِقُ عَلَیْہِ السَّلَامُ: کَثْرَۃُ النَّظَرِ فِیْ الْعِلْمِ یَفْتَحُ الْعَقْلَ۔
ترجمہ:امام صادق(ع) نے فرمایا: علم میں زیادہ غوروفکر کرنا عقل کو وسعت عطا کرتا ہے۔(البحار؍۱۵۹)
۷۔عَنْ عَلِیْ عَلَیْہِ السَّلَام: اَلْعَاقِلُ مَنْ تَوَرَّعَ عَنِ الذُّنُوْبِ وَتَنَزَّہَ مِنَ الْعُیُوْبِ۔
ترجمہ:حضرت علی(ع)نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو گناہوں سے پرہیز کرے اور عیبوں سے دور رہے۔(غررالحکم؍۶۸)
۸۔قَالَ الصَّادِقُ عَلَیْہِ السَّلَامُ: مَنْ کَانَ عَاقِلاً کَانَ لَہٗ دِیْنٌ وَمَنْ کَانَ لَہٗ دِیْنٌ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔
ترجمہ:امام صادق(ع) نے فرمایا: جو صاحب عقل ہے اس کے پاس دین ہے اور جس کے پاس دین ہے وہ جنت میں داخل ہوگا۔   (البحار:۱؍۹۱،الکافی:۱؍۱۱،الوسائل:۱۱؍۱۶۱،الفصول المھمۃ:۲۶)


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16