Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185532
Published : 7/2/2017 14:48

یمنی فوج نے ریاض کے قریب ایک چھاؤنی پر داغا میزائل

یمنی فورسز اور قبائل نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو چھوڑ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تمام شہروں پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے ریاض کے قریب فوجی چھاؤنی پر پہلا میزائل داغا ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو چھوڑ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تمام شہروں پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے ریاض کے قریب فوجی چھاؤنی پر پہلا میزائل داغا ہے،اطلاعات کے مطابق یمن کی انقلابی کونسل کے اعلی رکن محمد مفتاح نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے اب فیصلہ کیا ہے کہ یمنی شہروں کے بدلے میں سعودی شہروں اور یمنی دارالحکومت کے بدلے میں سعودی دارالحکومت پر میزائل داغے جائیں گے، محمد مفتاح کا کہنا ہے کہ یمن نے ابھی تک اپنے اسٹرایجک ہتھیاروں کا استعمال ہی نہیں کیا اور اب سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھانے کا وقت آگیا ہے،سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تائید یا تردید نہیں کی لیکن سعودی شہریوں نے سماجی سائٹوں پر لکھا ہے کہ ریاض کے قریب المزاحمیہ فوجی اڈے پر میزائل داغا گیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16