Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185759
Published : 18/2/2017 17:23

ازدواجی زندگی کی بلا

یہ شوہر کے ساتھ رسم وفاداری نہیں ہے ، تم اپنے نفع و نقصان سے قطعا بے خبر ہو ،تکبر اور خود پسندی ایک بڑی بلا ہے ،تم سمجھتی ہو کہ شوہر کا شکریہ ادا کرنے سے تم چھوٹی ہو جاؤگی حالانکہ یہ امر تمہاری محبوبیت میں اضافہ کا سبب ہوگا، اور تم ایک حق شناس اور با ادب بیوی کے طور پر پہچانی جاؤگی۔


ولایت پورٹل:ہم نے گذشتہ ۲ مضامین میں ازدواجی زندگی میں شکریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی آج اسی سلسلہ کی آخری کڑی قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں اس مضمون کو مکمل پڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کیجئے!

زدواجی زندگی کی مٹھاس

شکریہ آپ کا شکریہ
گذشتہ سے پیوستہ:یہ شوہر کے ساتھ رسم وفاداری نہیں ہے ، تم اپنے نفع و نقصان سے قطعا بے خبر ہو ،تکبر اور خود پسندی ایک بڑی بلا ہے ،تم سمجھتی ہو کہ شوہر کا  شکریہ ادا کرنے سے تم چھوٹی ہو جاؤگی حالانکہ یہ امر  تمہاری محبوبیت میں  اضافہ کا سبب ہوگا، اور تم ایک  حق شناس اور با ادب بیوی کے طور پر پہچانی جاؤگی۔
چنانچہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں :عورتوں میں  بہترین عورت وہ ہےکہ  جب اس کا شوہر کوئی چیزلائے تو اس کا شکریہ ادا کرے  اور اگر نہ لائے  تو اس پر بھی  راضی رہے۔(۱)
اور ایک دوسری حدیث میں صادق آل محمد(ع) ارشاد فرماتے ہیں:جو  عورت  اپنے  شوہر سے یہ کہے کہ :میں نے تم سے کوئی خیر نہیں دیکھی ، تو اس کے سارے اعمال باطل ہوجاتے ہیں  اور ان کا اعتبار ختم ہوجاتا ہے۔(۲)
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان ہے:جو شخص لوگوں  کے  احسان کی قدر کرتے ہوئے شکریہ ادا نہیں کرتا وہ خداکا بھی  شکرادا نہیں کرسکتا۔(۳)

..............................................................................................................................................................................................

حوالہ جات:
۱۔بحار الانوار ج 103 ، ص 239 ۔
۲۔ شافی ، ج 2 ، ص 139 ۔
۳۔ وسائل ،ج 11 ، ص 542 ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11