Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186490
Published : 5/4/2017 16:47

مولانا نظر حسن بھیک پوری

آپ کو تصنیف و تالیف کا شوق ابتدائے طالب علمی کے زمانے سے تھا چنانچہ جس وقت آپ لکھنو میں تھے اصول کافی منظر عام پر آنے والی تھی لہذا آپ نے اس کی تصحیح کے فرائض انجام دیئے۔



ولایت پورٹل:
جناب مولانا سید نظر حسن صاحب بن سید بہادر علی صاحب ۱۴ ربیع الثانی سن ۱۲۶۸ ہجری کو بھیک پور میں پیدا ہوئے۔
لکھنو میں اصول و فقہ جناب ابو صاحب مرحوم سے اور ادب جناب مفتی صاحب قبلہ اور جناب مولوی سید محمد مہدی صاحب ادیب اعلی اللہ مقامہ سے حاصل کیا اور کتب درسیہ جناب مولانا سید علی نقی صاحب راھی پوری سے پڑھیں،آپ جامع کمالات ہوئے تو وطن آئے اور مسجد امام باندی بیگم صاحبہ مظفر پور میں امام جماعت مقرر ہوئے۔
آپ کو تصنیف و تالیف کا شوق ابتدائے طالب علمی کے زمانے سے تھا چنانچہ جس وقت آپ لکھنو میں تھے اصول کافی منظر عام پر آنے والی تھی لہذا آپ نے اس کی تصحیح کے فرائض انجام دیئے۔
آپ نہایت مقدس،متورع، زاہد و قانع و ایثار پیشہ شخصیت تھے،عربی میں برجستہ شعر کہتے تھے۔
آثار
۱۔سھیل السماء
۲۔کاشف الحجاب
۳۔سمط الجمان
۴۔العقیان
۵۔لوامع النبراس فی شرح اجناس الجناس
۶۔ندبة العزا
۷۔مطالع الانوار کہ جس کی شرح جناب میرزا محمد علی رشتی نے نجف اشرف میں کی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17