Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187111
Published : 6/5/2017 10:59

حقوق خواتین کمیٹی میں سعودی کی رکنیت خواتین کی توہین:واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا: برطانیہ اور سویڈن جیسے ممالک نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ انہوں نے سعودی عرب کے حق میں ووٹ دیا تھا یا نہیں،جب کہ دوسری طرف بیلجئم کے وزیر اعظم نے سعودی عرب کو ووٹ دیئے جانے پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اگر دوبارہ ووٹنگ ہوئی تو یقیناً وہ سعودی عرب کے حق ووٹ نہیں دیں گے۔

ولایت پورٹل:امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق خواتین میں سعودی عرب کی رکنیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ تک کی اجازت نہیں ہے ایسے ملک کو حقوق خواتین کی رکنیت دینا خواتین کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔
حقوق خواتین میں سعودی عرب کی رکنیت نے مغربی میڈیا کو بھی زبان کھولنے پر مجبور کردیا ہے،واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا: مذکورہ کمیٹی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کا دعویٰ کرتی ہے مگر اس میں سعودی عرب کا نام کہاں سے آگیا جب کہ وہاں کی خواتین اپنی گاڑیاں بھی نہیں چلاسکتی ہیں،روزنامہ نے ان ممالک پر بھی تنقید کی جنہوں نے اس سلسلے میں سعودی عرب کی رکنیت کے لیے ووٹ دیئے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا: برطانیہ اور سویڈن جیسے ممالک نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ انہوں نے سعودی عرب کے حق میں ووٹ دیا تھا یا نہیں،جب کہ دوسری طرف بیلجئم کے وزیر اعظم نے سعودی عرب کو ووٹ دیئے جانے پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اگر دوبارہ ووٹنگ ہوئی تو یقیناً وہ سعودی عرب کے حق ووٹ نہیں دیں گے۔
ابلاغ




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16