Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187483
Published : 27/5/2017 14:37

ماہ رمضان المبارک کی اہمیت:

ماہ رمضان،خدا کی جانب بازگشت کا بہترین موقع ہے:رہبر انقلاب

استغفار اور خدا کی جانب بازگشت نیز ہمارے باطن کی اصلاح اس بات کا موجب ہوگی کہ خداوند عالم اپنا فضل و کرم، اپنی رحمت و برکت اور عزت و طاقت سے ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ سر افراز فرمائے گا۔

ولایت پورٹل:کس قدر مناسب اور مستحسن ہے کہ سال کی تبدیلی اور رمضان المبارک کی آمد اور اس کے استقبال کے موقع پر جو کہ خدا کی رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے، ہم بھی اپنی کمیوں، برائیوں کو جو کہ ہمارے باطن میں موجود ہیں، خود کے سامنے رکھ کر استغفار و توبہ کریں یعنی خدا کی جانب بازگشت کریں، برائیوں سے منھ موڑیں، یہی تبدیلی وجود میں لانا ہے:«وَأَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوْبُوٓا أِلَیْهِ یُمَتِّعْکُم مَّتَٰعاً حَسَناً أِلَیٰٓ أَجَلٍ مُّسَمَّیٰ وَیُؤْتِ کُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ»۔
استغفار اور خدا کی جانب بازگشت نیز ہمارے باطن کی اصلاح اس بات کا موجب ہوگی کہ خداوند عالم اپنا فضل و کرم، اپنی رحمت و برکت اور عزت و طاقت سے ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ سر افراز فرمائے گا، سبھی طبقات پر مشتمل لوگ مجھ جیسے لوگ ہوں یا وہ سبھی لوگ جن کے کاندھوں پرذمہ داریاں ہیں، ہم سب کو اپنی خودی کی جستجو کرتے ہوئے اس میں نظر ثانی کی ضرورت ہے نیز خود پر مسلط نفسانی خواہشات کا جائزہ لینے اور موازنہ کرنے کی ضرورت ہے ہم سبھی لوگ، بشمول عوام الناس کو اس بازگشت اور اصلاح کی ضرورت ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22