Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188339
Published : 13/7/2017 10:4

عراق میں داعشی افکار کی کوئی جگہ نہیں ہے:حیدر العبادی

عراقی وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والے داعشی افکار کی ملک میں بازگشت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی قوم کو موصل کی آزادی پر ایک مرتبہ پھر مبارکباد دی اور کہا: ہماری فوج انسانی حقوق کی مدافع ہے اور اپنی جانوں کو انسانوں کی آزادی اور عام شہریوں کو نجات دینے کی خاطر قربان کردیتی ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا: عراقی حکومت انسانی حقوق کے دفاع کیلئے کوششوں کی حمایت اور کسی بھی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتی ہے۔
العبادی نے موصل کی آزادی پر بعض عناصر کی ناراضگی پر تعجب کا اظہار کیا،خصوصًا ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عراقی فورسز پر الزامات کو رد اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب داعشی دہشت گرد، عراقیوں کا قتل عام کررہے تھے اس وقت آپ کہاں تھے؟عراقی وزیر اعظم نے تاکید کی کہ قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والے داعشی افکار کی ملک میں بازگشت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔  
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دہشتگرد سزا سے بھاگ نہ پائے اور ان کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22