Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189471
Published : 7/9/2017 14:58

ٹرمپ کو حکومت اسد سے کوئی ناراضگی نہیں؛حزب اللہ شامی جنگ کا اصلی فاتح:شام میں امریکہ کے سابق سفیر

انھوں نے کردوں سے اپیل کی کہ وہ دمشق کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کریں اور ان کا یہ گمان کہ امریکہ کردوں کے منافع کا تحفظ کرے گا،بلکل غلط ہے۔

ولایت پورٹل:شام میں امریکہ کے سابق سفیر«رابرٹ فورڈ» نے المیادین ٹی وی کو دیئے اپنے ایک انٹریو میں کہا کہ امریکہ نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ روس شام میں دہشتگردوں سے لڑنے کے لئے اپنی فوج اتارے گا،لیکن روس نے اپنی فوج بھیج کر امریکی حکام کے تمام تخمینے باطل کردیئے۔
رابرٹ فورڈ نے اس امر پر بھی تاکید کی کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اسد کے تمام مخالف حکومتیں اس کے ساتھ ساز باز کرنے کو تیار ہوجائیں گی اور شاید ترکی سب سے آخر میں شام سے دوستانہ تعلقات بحال کرے گا۔
اسی طرح امریکہ کے اس سفیر نے شام کے کردوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکہ کی موجودگی پر مزید اعتماد نہ کریں،چونکہ یہ لوگ زیادہ دنوں تک اپنی حمایتیں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
انھوں نے کردوں سے اپیل کی کہ وہ دمشق کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کریں اور ان کا یہ گمان کہ امریکہ کردوں کے منافع کا تحفظ کرے گا،بلکل غلط ہے۔
دمشق میں امریکہ کے سابق سفیر نے یہ بھی بیان کیا کہ امریکہ کو اسد حکومت سے کوئی ناراضگی نہیں ہے،اور اس جنگ کا اصلی فاتح حزب اللہ ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11