Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191282
Published : 2/1/2018 8:0

افغانستان میں امریکہ کی دال نہیں گلی اب ہماری طرف مڑا ہے:پاکستانی وزیر خارجہ

ٹرمپ نے کہا ہے کہ پچھلے پندر ہ سالوں میں ہم نے پاکستان کو 33 ارب ڈالر سے زیادہ دیے ہیں جس کے بدلہ میں ہمیں وہاں سے جھوٹ اور فریبکاری کے علاوہ کچھ نہیں ملا


ولایت پورٹل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ  پچھلے پندر ہ سالوں میں ہم نے پاکستان کو 33 ارب ڈالر سے زیادہ دیے ہیں  جس کے بدلہ میں ہمیں  وہاں سے جھوٹ اور  فریبکاری کے علاوہ کچھ نہیں ملا، انھوں نے ہمیں پاگل سمجھا ہے ، ہم افغانستان میں دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی کو شش کرتے ہیں تو پاکستان ہماری مدد کرنے کے بجائے  انھیں پناہ دیتا ہے، اب  یہ سب نہیں چلے گا جس پر   پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف  نے  شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کا عنقریب جواب دیا جائے  اور ہم دنیا کو بتلائیں گے کہ حقیقت اور افسانہ میں کیا فرق ہے اور وہ یہ سب اس لیے کر رہا ہے کیوں کہ افغانستان میں وہ مکمل طور پر ہار چکا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11