Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71876
Published : 24/3/2015 16:1

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا یوم شہادت

دختر رسول حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے- شہزادی کونین صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا کی ایام شہادت کی مناسبت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا اور نوحہ ماتم کا سلسلہ جاری ہے- عزاداری کے مرکزی اجتماعات مشہدمقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے روضے اطہر میں ہورہے ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین موجود ہیں- قم میں بھی جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے روضہ اطہرميں ایران کے مختلف شہروں نیز دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے زائرین صدیقہ طاہرہ کی مظلومانہ شہادت پر نوحہ وماتم میں مصروف ہیں- دارالحکومت تہران میں بھی امامبارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے- تہران میں مجالس عزا کے مرکزی پروگرام حضرت عبدالعظیم علیہ السلام بانی انقلاب اسلامی کے مرقد مطہر نیز دیگر امام زادوں کے روضوں میں ہورہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں پیروان اہلبیت عصمت و طہارت شریک ہیں- دريں اثنا گزشتہ برسوں کی مانند رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ کی مستقل قیام گاہ " حسینیہ امام خمینی " میں بھی کل رات اسی مناسبت ایک عظیم الشان مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عام شہریوں کے علاوہ اعلی فوجی اورسول حکام نے شرکت کی- اطلاعات کے مطابق مجلس عزا سے قبل رہبر انقلاب اسلامی کی ہمیشرہ گرامی کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی بھی کی گئی – رہبر انقلاب اسلامی کی ہمیشرہ گرامی " محترمہ سیده فاطمه حسینی خامنه ای " کا انتقال ہفتے کی رات تہران کے ایک ہسپتال میں ہوا- مرحومہ کی عمر اناسی برس تھی- ان کی تدفین پیر کی شام قم القدسہ ميں کی گئی کہ جس میں بڑی تعداد میں عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی- رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایام فاطمی کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ جمعے کے روز تک جاری رہے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17