Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78364
Published : 10/7/2015 15:22

عرب دنیا اور عالم اسلام کی صورت حال تشویشناک ہے، سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عرب دنیا اور عالم اسلام کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے اور مسائل اور بحرانوں کا حل دعا اور عملی اقدامات کے ذریعے ممکن ہے۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جمعرات کی شب، لیلۃ القدر کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ جس کی سرزمین زیر قبضہ ہو یا پھر دشمن اسے دھمکی دے رہا ہو، اسے خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے۔ المنار ٹی وی سے اپنی براہ راست نشر ہونے والی تقریر میں سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ خدا نے ہمیں دشمن سے جہاد کا حکم دیا ہے اس لئے دعا کے ساتھ ساتھ جہاد کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے خطرے کو دور کرنے کے لئے عملی اقدام کی ضرورت ہوتی ہے اور دعا اس اقدام کو مکمل کرتی ہے۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برس عالم عرب اور امت اسلامیہ کے لئے بدترین سال رہے ہیں۔ انہوں نے امت اسلامیہ اور عربیہ کی نجات کو فکری اور ثقافتی جد و جہد، عملی اقدامات، جہاد، تعاون اور ثابت قدمی نیز دعا کے ذریعے ممکن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی دشمن پر کامیابی، لبنان اور دیگر ممالک کے عوام کی دعاؤں کا ہی نتیجہ تھا۔ سید حسن نصر اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ فلسطین کی آزادی کے ساتھ تکفیریوں کے فتنے کو دور کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11