Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83237
Published : 12/9/2015 13:37

گیارہ ستمبر کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں بم رکھنے کے الزام میں ایک یہودی گرفتار

امریکہ کی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کی یاد میں منائے جانے والے پروگرام میں بم رکھنے کے الزام میں ایک امریکی یہودی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کانزاس سٹی کے اٹارنی، "لی بینٹلی" نے جمعہ کے روز کہا کہ ایف بی آئی کے اہلکاروں نے ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کی ایک نمائش میں بم رکھنے والے افراد کا پتہ لگانے کے بارے میں تحقیقات کے دوران جاشوا گولڈبرک نامی ایک جوان کا پتہ لگا لیا کہ جسے "اوسویتنس" بھی پکارا جاتا ہے-
 یہ جوان اپنے ٹوئٹرپیج پر امریکہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا اور لوگوں کو بم کے دھماکوں کی کاروائیوں میں شرکت کی دعوت دیتا تھا- ایف بی آئی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس یہودی جوان نے انٹرنٹ کے وہ صفحات، جن میں دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے اور اس کے استعمال کے طریقے لکھے ہوئے ہیں، دوسروں کو ارسال کئے تھے اور ان کو امریکہ میں گیارہ ستمبر کے واقعے سے متعلق پروگرام میں، بم کا دھماکہ کرنے کی دعوت دی تھی- واضح رہے کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے واقعے میں امریکی ریاست نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی جڑواں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں جس کے نتیجے میں تقریبا تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11