Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83658
Published : 18/9/2015 20:56

پشاور ایئر فورس کیمپ پر حملہ، تیس افراد مارے گئے

پاکستان میں پشاور ایئر فورس کیمپ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم سترہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں- اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے نزدیک بڈھ بیر کے علاقے میں واقع پاکستان ایئر فورس کے ایک کیمپ کے اندر مسجد پر دہشت گردانہ حملہ ہوا- اس حملے میں اب تک اطلاعات کے مطابق سترہ نمازی جاں بحق ہوگئے-
ابتدائی خبروں میں نمازیوں کے مارے جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا صرف یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد میں دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی- پاکستانی فوج کے کمانڈزوں، فضائیہ کے اہلکاروں اور سریع الحرکت فورس کےاہلکاروں نے فورا" حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی اور تیرہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا-
فائرنگ کے تبادلے میں ایک اعلی فوجی افسر بھی جاں بحق ہوگیا- اس دوران پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دس سیکورٹی اہلکار شامل ہیں- زخمیوں کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کی عیادت کے لئے فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پشاور پہنچ گئے ہیں- اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی پہنے ہوئے تھے اور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ 
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے- نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا بہت جلد خاتمہ کر دیا جائے گا-
تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16