Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85545
Published : 18/10/2015 11:11

کراچی: محرم الحرام میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی

کراچی پولیس نے محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کوشش ناکام بناتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سینئر پولیس افسر راؤ انور کے مطابق ہفتہ کو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران مقابلے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کاروائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کی برصغیر برانچ سے ہے جو محرم الحرام کے دوران کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لیے منگھو پیر میں جمع ہوئے تھے۔
ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے آٹھ دہشت گردوں میں سے چار کی شناخت کی جاچکی ہے، جبکہ باقی چار کی شناخت کی جارہی ہے۔ راؤ انوار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد صدام کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17