Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87096
Published : 11/11/2015 13:36

بحران شام کے سیاسی حل کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔ علی شمخانی

ایران ، بحران شام کے سیاسی حل کی غرض سے انجام پانے والے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔

یہ بات ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی شمخانی نے تہران میں انٹرنیشنل پریس ایگزی بیشن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر علی شمخانی کا کہنا تھا کہ شام کے بارے میں ایران کا موقف پوری طرح واضح اور شفاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران چاہتا ہے کہ بحران شام کو جنگ اور خون خرابے کے بغیر پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے روسی لڑاکا طیاروں کی خریداری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کی فضائیہ اور سوخوئی طیارے بنانے والی روسی کمپنی کے درمیان تعاون کا امکان موجود ہے۔ انہوں نے ایران کی فضائیہ کے سربراہ کے دورہ چین کے بارے میں کہا کہ ہماری فضائیہ اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ اسے ایسے جنگی طیارے کہاں سے مل سکتے ہیں جن سے ہماری ضروریات پوری ہوسکیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11