Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88781
Published : 6/12/2015 18:2

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کامیاب، کراچی کا میئر اسی جماعت کا ہوگا

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے اور اب کراچی کا میئر اسی جماعت کا ہوگا ہفتے کےروز کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کے بعد ایک سو اسّی یونین کونسلوں سے حاصل ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے ایک سو تیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے- ایم کیوایم کے بعد پیپلزپارٹی تیئس نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پی ٹی آئی تین، نون لیگ چار، اورجماعت اسلامی کو تین نشستیں مل سکی ہیں- 

کراچی میں کل دوسو نو یونین کونسلیں ہیں - پی ٹی آئی اے رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے شکست تسلیم کرلینے کے بعد ایم کیوایم کو مبارکباد کا پیغام بھیجاہے - بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اخترلائنز ایریا کے علاقے سے چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں - 

اس سے پہلے ہفتے کو پولنگ کے دوران مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے پولنگ کے دوران دھاندلی اور بے ضابطگیوں کےا الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات ناکافی تھے - تاہم الیکشن کمیشن نے بدانتظامی کی شکایت اور الزام کو مسترد کردیا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17