Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91750
Published : 19/1/2016 12:10

پاکستان: پشاور کے قریب دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبہ پختونخوا کے شہر پشاور کے قریب جمرود روڈ پر کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے پشاور کے نواحی علاقے جمرود کے قریب کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ جس میں دس افراد کے جاں بحق اور بیس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے خدشہ ہے جبکہ پشاور شہر کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی عارضی طور پر بند کردی گئی، بم ڈسپوزل یونٹ نے مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سوئپنگ شروع کر دی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خودکش دھماکا لگتا ہے تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں حتمی بات شواہد اکٹھے کئے جانے کے بعد ہی کی جا سکے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16